افغانستان: طالبان کی جانب سے سزاؤں میں تیزی، ایک سال میں 11 سو سے زائد افراد کو کوڑے مارے گئے

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے دی جانے والی جسمانی سزاؤں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جلاوطن افغان صحافیوں کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 سے مارچ 2026 کے دوران ایک ہزار 186 افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران قصاص کے تحت چھ افراد کو سرعام سزائے موت دی گئی۔ یہ سزائیں کابل، ہرات، بلخ، قندھار، ننگرہار، خوست، بدخشاں، پکتیا، پکتیکا اور فاریاب سمیت درجنوں صوبوں میں دی گئیں۔

طالبان کی عدالتوں سے جاری کردہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برس کے آخری مہینوں میں جسمانی سزاؤں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا، جن میں سزا پانے والوں میں تقریباً 100 خواتین بھی شامل تھیں۔ ان میں سے کئی سزائیں عوامی مقامات پر دی گئیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سزاؤں میں اضافے سے منصفانہ قانونی عمل اور بنیادی آزادیوں کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں، جس سے معاشرے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو رہی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago