بھارت میں ایندھن کا شدید بحران، پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

بھارت میں ایندھن کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ گیس کی قلت کے بعد ایندھن کی عدم دستیابی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے مختلف علاقوں میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ ہجوم کو منتشر کیا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پمپس پر ایندھن کے حصول کے لیے شہریوں کو چوبیس گھنٹے تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس سے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

شہریوں کی جانب سے مودی حکومت کی ناقص توانائی پالیسیوں اور بدانتظامی پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حکومتی عہدیداران مسلسل اس بات پر بضد ہیں کہ ملک میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں ہے، تاہم زمینی حقائق حکومتی دعووں کی نفی کر رہے ہیں۔

طویل قطاروں اور ایندھن کی عدم دستیابی نے بڑے شہروں کے رہائشیوں کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر کئی شہریوں نے اب بڑے شہروں سے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں کی جانب واپسی پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago