امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے لیے بے تاب ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کے دباؤ کا شکار نہیں ہیں اور ایران کے ساتھ ڈیل کرنے میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدے کے لیے منتیں کر رہا ہے کیونکہ وہ جنگ میں بری طرح پسپا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے دس آئل ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دے کر مذاکرات میں سنجیدگی کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے تہران کے تیل کے ذخائر پر قبضے کو بھی ایک ممکنہ آپشن قرار دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ 28 فروری کو شروع ہونے والے آپریشن کے اہداف مقررہ وقت سے بہت پہلے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر نہ کھولا تو اس کے توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس ڈیڈ لائن کے خاتمے میں صرف ایک دن باقی ہے، تاہم ٹرمپ نے کہا کہ ان کے لیے ایک دن بہت طویل وقت کی حیثیت رکھتا ہے۔
امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے پہلی بار تصدیق کی کہ واشنگٹن نے پاکستان کے توسط سے ایران کو 15 نکاتی ایکشن لسٹ بھیجی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کے مضبوط اشارے مل رہے ہیں۔
اس موقع پر ٹرمپ نے نیٹو اور دیگر اتحادیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے خاطر خواہ تعاون نہیں کیا۔ برطانوی طیارہ بردار جہازوں کو انہوں نے کھلونوں سے تشبیہ دی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن جب تک ایسا نہیں ہوتا، محکمہ جنگ بموں کے ذریعے مذاکرات جاری رکھے گا۔
تہران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی عسکری ترجمان نے جاری تنازع کے دوران…
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے…
تھائی لینڈ کے پرچم بردار کارگو جہاز کو آبنائے ہرمز میں نامعلوم پروجیکٹائلز کے حملے…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی…
تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای…
معروف امریکی کامیڈین اسٹیفن کولبرٹ نے اپنے گیارہ سالہ طویل کیریئر کے بعد سی بی…