آبنائے ہرمز کو تیل کی نقل و حمل کے لیے کھولنا ہوگا، امریکی صدر کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کو امن معاہدے کے حصول کے لیے آبنائے ہرمز کو تیل کی نقل و حمل کے لیے فوری طور پر کھولنا ہوگا۔ میامی میں سعودی حمایت یافتہ ایف آئی آئی پرائیوٹ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اس اہم آبی گزرگاہ کو طنزیہ انداز میں آبنائے ٹرمپ کا نام دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگر تہران آبنائے کو بحال کر دے تو امن معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام لینے کے بعد اسے آبنائے ٹرمپ کہہ کر مخاطب کیا اور پھر اسے اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاں کوئی بھی بات اتفاقیہ نہیں ہوتی۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور تہران کی قیادت، بحریہ، فضائیہ اور جوہری پروگرام کو بھاری نقصان پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اب اس راستے کو کھولنا ہی پڑے گا۔

ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت میں کئی عمارتوں اور مقامات کے نام تبدیل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اقتدار میں واپسی کے بعد خلیج میکسیکو کو خلیج امریکہ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ امریکہ ایران کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کا آپشن بھی زیر غور لا سکتا ہے جیسا کہ وینزویلا کے معاملے میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اس آبی گزرگاہ پر جہازوں کے لیے مستقل ٹول سسٹم قائم کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے جہاں سے دنیا بھر کی ایک پانچویں حصے کے برابر تیل کی سپلائی گزرتی ہے، تاہم جاری تنازع کے باعث یہاں جہاز رانی معطل ہو کر رہ گئی ہے جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago