آبنائے ہرمز میں تجارتی تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کے راستے تجارتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹیں دنیا بھر میں خوراک کی قلت اور انسانی بحران کو سنگین بنا سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس منصوبے کی قیادت اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل اور آفس فار پروجیکٹ سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جارج موریرا ڈا سلوا کریں گے۔

ترجمان کے مطابق یہ ٹاسک فورس یوکرین کے لیے بلیک سی گرین انیشیٹو اور غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے 2720 میکانزم جیسے سابقہ اقدامات سے استفادہ کرے گی۔ ٹاسک فورس اب متعلقہ رکن ممالک سے رابطے کرے گی تاکہ اس حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے طریقہ کار کا تعین کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام متعلقہ ممالک اس اقدام کی حمایت کریں گے، خاص طور پر ان لوگوں کی خاطر جو اس صورتحال سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھاد کی ترسیل میں خلل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کمزور ممالک میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ تجزیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایران جنگ جون تک جاری رہی تو کروڑوں مزید افراد شدید بھوک اور قحط جیسی صورتحال سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

منشیات فروش خاتون ‘پنکی’ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کی فراہمی…

53 منٹس ago

تجارتی جنگ اور ایران کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں ان…

2 گھنٹے ago

ایوانِ صدر میں پروقار تقریب: صدر آصف علی زرداری نے نمایاں شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا

اسلام آباد میں ایوان صدر کے اندر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف…

2 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم مذاکرات کے لیے بیجنگ پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے مقصد…

2 گھنٹے ago

معرکہ حق میں پاکستان کو عسکری اور سفارتی محاذوں پر تاریخی کامیابی حاصل ہوئی، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان فضائیہ نے معرکہ حق…

3 گھنٹے ago

چینی تجارتی وفد کا دورہ ایف پی سی سی آئی: دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق

کراچی میں چین کے تجارتی اور صنعتی وفد نے فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا ہے…

3 گھنٹے ago