اٹلی کے عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی یانک سنر نے میامی اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جمعہ کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں سنر نے جرمنی کے الیگزینڈر زویریف کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ یہ زویریف کے خلاف سنر کی مسلسل ساتویں فتح ہے۔
چوبیس سالہ اطالوی کھلاڑی نے ایک گھنٹہ 53 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں 15 ایسز کی مدد سے زویریف کو 3-6 اور 6-7 سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی سنر ماسٹرز 1000 لیول پر لگاتار 32 سیٹس جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اب فائنل میں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے جیری لیہیکا سے ہوگا۔
یانک سنر 2017 میں راجر فیڈرر کے بعد سن شائن ڈبل مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بننے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ انڈین ویلز کے بعد میامی اوپن جیت کر یہ سنگ میل عبور کرنا چاہتے ہیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سنر کا کہنا تھا کہ دوبارہ فائنل میں پہنچنا ان کے لیے بہت معنی رکھتا ہے اور وہ اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔
دوسرے سیمی فائنل میں 21 ویں سیڈ جیری لیہیکا نے فرانس کے آرتھر فِلس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-6 اور 2-6 سے شکست دی۔ اس جیت کے بعد لیہیکا اپنی کیریئر کی بہترین عالمی رینکنگ 14 ویں نمبر پر پہنچ جائیں گے اور اگر وہ فائنل جیت جاتے ہیں تو وہ 12 ویں نمبر تک ترقی کر سکتے ہیں۔
خواتین کے ڈبلیو ٹی اے فائنل میں بیلاروس کی عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کا مقابلہ امریکی کھلاڑی کوکو گاف سے ہوگا۔ یہ مقابلہ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا جس میں سبالینکا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔
یانک سنر اپنے کیریئر کے 35 ویں فائنل میں 26 ویں اے ٹی پی ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔ دوسری جانب جیری لیہیکا اپنے کیریئر کے آٹھویں فائنل میں حصہ لیں گے، تاہم یہ کسی بھی ماسٹرز 1000 ایونٹ کا ان کا پہلا فائنل ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…