خطے میں کشیدگی: پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 52 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان اور خطے کے درمیان فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر باون پروازیں منسوخ اور پچاس کے قریب تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ہفتے کے روز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر شہروں سے گیارہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے مشرق وسطیٰ جانے والی سولہ پروازیں منسوخ اور پندرہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

لاہور سے کویت سٹی، دوحہ اور دبئی جانے والی آٹھ پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ سات پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد سے پندرہ پروازیں منسوخ اور بیس تاخیر سے روانہ ہوئیں۔

پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظہبی اور شارجہ جانے والی دس پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ ملتان سے بھی دو پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث یہ تعطل پیدا ہوا ہے۔ اس بحرانی صورتحال میں اب تک پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے درمیان چھبیس سو سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقائی فضائی حدود میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پروازوں کے شیڈول متاثر ہو رہے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

امریکی صدر کے خلاف ‘نو کنگز’ تحریک: ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کی توقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور مبینہ آمرانہ طرز حکمرانی کے خلاف آج ملک…

3 منٹس ago

گورنر خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی کے بیانات پر شدید تنقید، خبردار کر دیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے…

8 منٹس ago

ایران کا دبئی میں یوکرین سے منسلک ڈرون مخالف گودام پر حملے کا دعویٰ

ایران نے دبئی میں ایک گودام کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے…

13 منٹس ago

انگلینڈ اور یوراگوئے کا میچ ڈرا: تھامس ٹوخیل نے تجربے کو مثبت قرار دے دیا

انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے کوچ تھامس ٹوچل نے ومبلے اسٹیڈیم میں یوراگوئے کے خلاف…

18 منٹس ago

کولمبیا: بحریہ کا منشیات کی 30 لیبارٹریوں کے خلاف آپریشن، 4 ہزار پاؤنڈ کوکین برآمد

کولمبیا کی بحریہ نے جنوبی بحر الکاہل کے علاقے میں ایک بڑے آپریشن کے دوران…

57 منٹس ago

ایران اور وینزویلا کے بعد کیوبا اگلا ہدف، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا بیان

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک امریکہ…

1 گھنٹہ ago