کولمبیا کی بحریہ نے جنوبی بحر الکاہل کے علاقے میں ایک بڑے آپریشن کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث درجنوں لیبارٹریوں کو تباہ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کارروائی میں دو ٹن سے زائد کوکین قبضے میں لی گئی ہے جس کا مقصد بین الاقوامی منڈیوں تک منشیات کی ترسیل کو روکنا تھا۔
بحریہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس آپریشن کے دوران 3700 گیلن سے زائد اسمگل شدہ ایندھن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے علاقے میں غیر قانونی معیشتوں کو مضبوط ہونے سے روکا گیا ہے۔
ترجمان بحریہ کے مطابق کوکین کی برآمدگی کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے دو کا تعلق ایکواڈور سے ہے جبکہ تیسرے ملزم کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔ ایندھن کی ضبطی کے دوران مزید چار افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ معلومات میں بحریہ نے بتایا کہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ملک کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ کارٹیجینا کے شمالی شہر میں 90 پونڈ سے زائد چرس بھی قبضے میں لی گئی ہے۔
کولمبیا دنیا میں کوکین پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران کولمبیا کی بحریہ نے کئی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں فروری میں ایک تیز رفتار کشتی سے 240 پونڈ کوکین کی برآمدگی اور نومبر میں ایک دہائی کی سب سے بڑی 14 ٹن کوکین کی کھیپ پکڑنا شامل ہے۔
منشیات کی پیداوار میں اضافے کے تناظر میں کولمبیا کی حکومت کو واشنگٹن کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے اور امریکی حکام نے صدر گستاو پیٹرو کی انتظامیہ پر پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں۔ ستمبر سے اب تک بحر الکاہل اور کیریبین سمندر میں امریکی فوجی مہم کے دوران مبینہ منشیات فروشوں کی کشتیوں کے خلاف کارروائیوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…