روس ایران کی توقع سے زیادہ عسکری مدد کر رہا ہے، یورپی اتحادیوں کا انکشاف

یورپی اتحادی ممالک نے امریکی سفارت کاروں پر واضح کیا ہے کہ روس، ایران کی جنگی کوششوں میں عملی طور پر براہ راست مدد کر رہا ہے۔ سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپی حکام کا موقف ہے کہ یوکرین کی جنگ اور ایران کے تنازعات اب ایک دوسرے سے جڑ چکے ہیں کیونکہ ماسکو اور تہران کے درمیان عسکری تعاون میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے نہ صرف روس کو یوکرین کے محاذ پر استعمال کے لیے شاہد ڈرون فراہم کیے بلکہ ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری کے خفیہ طریقے بھی روس تک پہنچائے جس سے ایران کی ڈرون جنگی صلاحیتوں میں بہتری آئی ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل باروٹ نے اس تعلق کو دو طرفہ تعاون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ روس ایران کی ان عسکری کوششوں میں معاونت کر رہا ہے جن کا ہدف امریکی تنصیبات ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ روس، ایرانی حکومت کو سگنل اور الیکٹرانک انٹیلی جنس کی صلاحیتیں فراہم کر رہا ہے۔

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار کاجا کالاس نے جی سیون رہنمائوں کو بتایا کہ روس ایران کو امریکیوں کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کی مدد سے ایران نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ امریکی فوجی اڈوں کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے بھی ایران کی جنگی کوششوں کے پیچھے پیوٹن کا خفیہ ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان خبروں کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا ایران کے ساتھ تعاون امریکی آپریشنز کی تاثیر کو متاثر نہیں کر رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑی تو امریکہ اپنے دفاعی سازوسامان کو ترجیح دے گا۔

امریکی انٹیلی جنس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق چین، روس، ایران اور شمالی کوریا کے درمیان منتخب نوعیت کا تعاون موجود ہے جس کا مقصد امریکہ کے عالمی اثر و رسوخ کو متوازن کرنا ہے، تاہم ان ممالک کے مابین مفادات کا مکمل اتحاد ابھی تک نہیں بن سکا۔

دریں اثنا یوکرین، اسرائیل اور خلیجی ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ انٹرسیپٹرز کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ مارکو روبیو نے تسلیم کیا کہ مستقبل میں امریکہ کو اپنے دفاعی ہتھیاروں کی ترسیل کا رخ تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago