جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں تین صحافی جاں بحق

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں تین صحافی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ صحافی اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی کی کوریج کر رہے تھے۔

حزب اللہ کے ٹی وی چینل المنار نے اپنے طویل عرصے سے وابستہ نامہ نگار علی شعیب کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ علی شعیب تقریباً تین دہائیوں سے جنوبی لبنان میں حالات کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ علی شعیب کو ہدف بنایا گیا اور ان پر حزب اللہ کے خفیہ آپریشنز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

اسی حملے میں بیروت سے نشر ہونے والے عرب ٹی وی چینل المیادین کی رپورٹر فاطمہ فتونی اور ان کے بھائی محمد فتونی بھی جاں بحق ہوئے۔ محمد فتونی بطور ویڈیو جرنلسٹ کام کر رہے تھے۔ فاطمہ فتونی نے اپنی موت سے کچھ دیر قبل ہی براہ راست رپورٹنگ کی تھی۔

لبنانی حکام نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر جوزف عون نے اسے ایک سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ان تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے جو صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ علی شعیب جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کے مقامات کی نشاندہی کر رہے تھے اور عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ المنار ٹی وی نے ان الزامات پر براہ راست جواب دینے کے بجائے اپنے رپورٹر کو ایک باصلاحےت اور قابل اعتماد صحافی قرار دیا۔

اس حملے کے بعد رواں برس لبنان میں مارے جانے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے، اس سے قبل بیروت میں المنار ٹی وی کے سیاسی پروگراموں کے سربراہ محمد شیری بھی اپنی اہلیہ سمیت فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 47 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔ دو مارچ سے اب تک لبنان میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1189 ہو چکی ہے۔ وزیر صحت راکان ناصر الدین نے بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والے حملوں میں 9 طبی امدادی کارکن بھی مارے گئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کی جانب سے تقریباً 250 پروجیکٹائل فائر کیے گئے، جن میں سے زیادہ تر جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس دوران جنوبی لبنان میں ہونے والے دو مختلف حملوں میں ان کے 9 فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago