ایران کا دعویٰ: امریکا سفارتکاری کی آڑ میں زمینی حملے کی خفیہ منصوبہ بندی کر رہا ہے

ایران نے امریکہ پر دوہرے معیار کی پالیسی اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے زمینی جارحیت کی کوشش کی تو تہران اس کا بھرپور جواب دے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکہ ایک جانب مذاکرات کا راگ الاپ رہا ہے جبکہ دوسری جانب خفیہ طور پر زمینی حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

قالیباف نے واضح کیا کہ دشمن کھلے عام مذاکرات کا پیغام دے رہا ہے لیکن پس پردہ زمینی کارروائی کے منصوبے بن رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی امریکی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور امریکی فوجیوں کی زمینی آمد کی منتظر ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور امریکی میڈیا میں پینٹاگون کی جانب سے ایران میں طویل زمینی آپریشن کی تیاریوں کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ حال ہی میں امریکی فوج نے مشرق وسطیٰ میں 3500 میرینز کی تعیناتی کا اعلان بھی کیا ہے۔

تہران اور واشنگٹن کے درمیان عدم اعتماد کی خلیج مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ دونوں جانب سے جاری سخت بیانات اور فوجی نقل و حمل خطے میں صورتحال کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔

اگرچہ امریکی حکام کا موقف ہے کہ سفارتی دروازے کھلے ہیں تاہم ایرانی قیادت واشنگٹن کے حالیہ اقدامات کو جارحانہ عزائم کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ عالمی برادری کی نظریں اس صورتحال پر جمی ہیں کہ آیا یہ کشیدگی مذاکرات کی میز تک پہنچے گی یا تعلقات مزید تنزلی کا شکار ہوں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago