افغانستان میں شدید موسم کی تباہ کاریاں، 17 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ

افغانستان کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان یوسف حماد کے مطابق قدرتی آفات سے ملک کے 34 میں سے 13 صوبے متاثر ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر مغربی، وسطی اور شمال مغربی علاقے شامل ہیں۔ حکام متاثرہ علاقوں میں سروے کر رہے ہیں تاکہ نقصانات کا حتمی تخمینہ لگایا جا سکے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق شدید موسم کے باعث 147 مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 80 کلومیٹر طویل سڑکیں بھی بہہ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ زرعی اراضی، آبپاشی کے نظام اور کاروباری مراکز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور مجموعی طور پر 530 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ پیر کے روز مشرقی اور وسطی علاقوں میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حکام نے شہریوں کو دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انتہائی حساس ملک ہے جہاں شدید بارشیں اور برفباری اکثر تباہ کن سیلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہیں۔ رواں سال کے دوران موسم بہار میں آنے والے سیلابوں سے 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دہائیوں پر محیط تنازعات، ناقص انفراسٹرکچر اور جنگلات کی کٹائی کے باعث ان قدرتی آفات کے اثرات خاص طور پر دور دراز علاقوں میں زیادہ سنگین ثابت ہوتے ہیں جہاں کچے مکانات قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

حزب اللہ کے راکٹ حملے روکنے کے لیے نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں آپریشن وسیع کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کی جانب سے مسلسل راکٹ حملوں کے…

3 منٹس ago

پاکستان کی قیادت میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات، امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کی حمایت

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی…

8 منٹس ago

ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

ایران نے اردن کے علاقے ازرق میں واقع امریکی فضائی اڈے موفق سالتی پر ڈرون…

1 گھنٹہ ago

جنوبی لبنان میں صحافیوں کے قتل پر روس اور فرانس کا تحقیقات کا مطالبہ

روس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں تین صحافیوں کی ہلاکت کو قتل…

1 گھنٹہ ago

جنگ شروع کرنے والے حکمرانوں کی دعائیں خدا قبول نہیں کرتا، پوپ فرانسس

پوپ لیو نے اتوار کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے…

3 گھنٹے ago

یروشلم: اسرائیلی پولیس کی جانب سے کیتھولک کارڈینل کو چرچ آف ہولی سیپلکر جانے سے روک دیا گیا

یروشلم میں لاطینی پیٹریاک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس نے…

3 گھنٹے ago