یروشلم: اسرائیلی پولیس کی جانب سے کیتھولک کارڈینل کو چرچ آف ہولی سیپلکر جانے سے روک دیا گیا

یروشلم میں لاطینی پیٹریاک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس نے صدیوں میں پہلی بار پام سنڈے کے موقع پر چرچ آف دی ہولی سیپلچر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روک دیا۔ کارڈینل پیئر بتیستا پیزابالا اور فرائیر فرانسسکو ایلپو کو اس وقت روکا گیا جب وہ اس چرچ کی جانب جا رہے تھے جسے عیسائی عقیدے کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام کی مصلوبیت اور دوبارہ جی اٹھنے کا مقام مانا جاتا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا مؤقف ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے پیش نظر یروشلم کے قدیم شہر میں واقع تمام مقدس مقامات بشمول عیسائیوں، مسلمانوں اور یہودیوں کے مقامات عبادت کو زائرین کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے دعوی کیا کہ ان مقامات پر ہنگامی صورتحال میں امدادی گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں، جس کے باعث انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اسی لیے پیٹریاک کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اس سال جاری کردہ ان پابندیوں کے باعث عیسائی، مسلمان اور یہودی اپنے مذہبی تہوار ایسٹر، رمضان اور فسح روایتی انداز میں نہیں منا سکے۔ مسجد اقصیٰ رمضان کے دوران بڑی حد تک خالی رہی جبکہ فسح کے قریب آنے کے باوجود ویسٹرن وال پر بھی زائرین کی تعداد انتہائی کم ہے۔ پیٹریاک کے ترجمان فرید جبران کے مطابق پولیس کو آگاہ کیا گیا تھا کہ عبادت نجی حیثیت میں اور بند دروازوں کے پیچھے ہوگی، تاہم اس کے باوجود پولیس نے رسائی نہیں دی۔

اس اقدام پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے مذہبی رہنماؤں کو روکنے کے عمل کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے یروشلم کے مقدس مقامات کے تقدس کی پامالی میں تشویشناک اضافہ قرار دیا ہے۔

مقامی رہائشیوں اور مذہبی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ان پابندیوں کا اطلاق غیر منصفانہ اور غیر مستقل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں ایک جانب مذہبی رسومات پر قدغن لگائی گئی، وہیں کچھ مقامات پر استثنیٰ بھی دیکھنے میں آیا۔ دوسری جانب ایران کے ساتھ جنگ کے دوسرے مہینے میں داخل ہونے پر پوپ لیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خدا ان رہنماؤں کی دعائیں قبول نہیں کرتا جو جنگیں شروع کرتے ہیں اور جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر اور وزارت خارجہ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 گھنٹے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 گھنٹے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 گھنٹے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

5 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 گھنٹے ago