سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر زور

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں خطے میں قیام امن اور استحکام کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ الگ سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت کی اور خطے میں سیکیورٹی و استحکام کے لیے سفارت کاری اور مشترکہ کاوشوں کو ناگزیر قرار دیا۔

یہ اعلیٰ سطحی رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب پاکستان سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق ان بات چیت کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 گھنٹے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 گھنٹے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 گھنٹے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

5 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 گھنٹے ago