جنوبی لبنان میں صحافیوں کے قتل پر روس اور فرانس کا تحقیقات کا مطالبہ

روس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں تین صحافیوں کی ہلاکت کو قتل قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس خونی عمل کو اب ہمیشہ کے لیے ختم کیا جانا چاہیے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا جس کا ہدف میڈیا ورکرز کی ایک عام گاڑی تھی جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔ وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں نے پریس کے خصوصی نشانات والی جیکٹس پہن رکھی تھیں، تاہم یہ حفاظتی علامتیں بھی انہیں اسرائیل کے درست نشانے والے ہتھیاروں سے نہ بچا سکیں۔

روسی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے اس موقف کو مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گاڑی میں دہشت گرد موجود تھے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس سنگین جرم سے اپنی ذمہ داری جھاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزارت کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے واضح کیا کہ یہ حملہ غیر مسلح شہریوں پر کیا گیا جنہیں بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

روسی حکومت نے یاد دلایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے شہریوں اور میڈیا ورکرز کو نشانہ بنانے کا یہ عمل نیا نہیں ہے، صرف دس روز قبل اسی طرح کے ایک حملے میں آر ٹی نیوز کی ٹیم بال بال بچی تھی۔ اس معاملے پر روس نے تل ابیب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر اوڈیڈ جوزف کو بھی طلب کیا تھا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل باروٹ نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی علاقوں میں کسی بھی صورت صحافیوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے ایک نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر صحافیوں کو ہدف بنایا ہے تو یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انتہائی سنگین معاملہ ہے۔

جنوبی لبنان کے شہر جزین کے قریب ہونے والے اس فضائی حملے میں تین صحافی جاں بحق ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں علی شعیب کی ہلاکت کا اعتراف تو کیا ہے تاہم دیگر دو صحافیوں کی موت پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

حزب اللہ کے راکٹ حملے روکنے کے لیے نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں آپریشن وسیع کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کی جانب سے مسلسل راکٹ حملوں کے…

37 منٹس ago

پاکستان کی قیادت میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات، امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کی حمایت

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی…

42 منٹس ago

ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

ایران نے اردن کے علاقے ازرق میں واقع امریکی فضائی اڈے موفق سالتی پر ڈرون…

2 گھنٹے ago

افغانستان میں شدید موسم کی تباہ کاریاں، 17 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ

افغانستان کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے…

3 گھنٹے ago

جنگ شروع کرنے والے حکمرانوں کی دعائیں خدا قبول نہیں کرتا، پوپ فرانسس

پوپ لیو نے اتوار کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے…

4 گھنٹے ago

یروشلم: اسرائیلی پولیس کی جانب سے کیتھولک کارڈینل کو چرچ آف ہولی سیپلکر جانے سے روک دیا گیا

یروشلم میں لاطینی پیٹریاک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس نے…

4 گھنٹے ago