پاکستان کی قیادت میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات، امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کی حمایت

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور مستقل امن کے قیام کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ شرکاء نے خطے میں جاری تنازعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی جانوں اور معاشی حالات کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ اس بات پر متفق ہیں کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور اس سے صرف تباہی اور بربادی پھیلے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ مشکل حالات میں امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔ اجلاس میں فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور متعلقہ فریقین کے مابین بامقصد مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اجلاس کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تنازعات کے حل اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام لازم ہے۔

چاروں ممالک نے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے متعلقہ وزارت خارجہ کے سینئر حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو باہمی مشاورت سے طریقہ کار وضع کرے گی۔ اسحاق ڈار نے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

نائب وزیر اعظم نے واضح کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان خطے میں امن کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور دونوں ممالک نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی پاکستان کی اس امن کوشش کی مکمل حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی پاکستان کی ان کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والے دنوں میں فریقین کے مابین بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کی میزبانی کے لیے پرعزم ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

امریکی زمینی کارروائی پر ایرانی فوج کا امریکی دستوں کو ‘آگ لگانے’ کی دھمکی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر…

37 منٹس ago

ایران کی امریکہ کو دھمکی: زمینی حملے کی صورت میں امریکی فوجیوں کو سمندری خوراک بنا دیں گے

تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی سرزمین پر زمینی جارحیت…

43 منٹس ago

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اہم مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اہم سفارتی مصروفیات کے…

48 منٹس ago

حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی افواہوں کو مسترد کر دیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے اتوار کے روز ملک بھر میں اختتام ہفتہ پر مکمل…

53 منٹس ago

حزب اللہ کے راکٹ حملے روکنے کے لیے نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں آپریشن وسیع کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کی جانب سے مسلسل راکٹ حملوں کے…

2 گھنٹے ago

ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

ایران نے اردن کے علاقے ازرق میں واقع امریکی فضائی اڈے موفق سالتی پر ڈرون…

3 گھنٹے ago