اٹلی کے میوزیم سے رینوئر، سیزان اور میٹیس کی قیمتی پینٹنگز چوری

اٹلی کے شمالی شہر پارما کے قریب واقع ایک نجی میوزیم سے نامعلوم چور رینوئر، سیزان اور میٹیس کے لاکھوں ڈالر مالیت کے تین شاہکار پینٹنگز چوری کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واردات 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب پیش آئی۔

پولیس نے بتایا کہ چوروں نے میوزیم کا مرکزی دروازہ زبردستی کھولا اور انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض تین منٹ کے اندر قیمتی فن پارے چرانے کے بعد میوزیم کے باغات کے راستے فرار ہو گئے۔

چوری ہونے والی پینٹنگز میں آگسٹے رینوئر کی فش، پال سیزان کی اسٹیل لائف ود چیریز اور ہنری میٹیس کی اوڈالسک آن دی ٹیرس شامل ہیں۔

میوزیم انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس واردات کے پیچھے ایک منظم گروہ کا ہاتھ ہے، تاہم الارم بجنے کے باعث چوروں کا کام ادھورا رہ گیا۔

میگنی روکا فاؤنڈیشن کا یہ نجی میوزیم پارما سے 12 میل دور دیہی علاقے میں واقع ہے۔ 1977 میں قائم ہونے والے اس میوزیم میں فن تاریخ دان لوئیجی میگنی کا مجموعہ موجود ہے جس میں ڈورر، روبنز، وان ڈائیک، گویا اور مونیٹ کے فن پارے بھی رکھے گئے ہیں۔

پیر کے روز میوزیم بند ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔

یورپ کے بڑے میوزیمز میں چوری کی یہ کوئی پہلی واردات نہیں ہے۔ اس سے قبل اکتوبر میں پیرس کے لوور میوزیم سے 101 ملین ڈالر مالیت کے زیورات اور دیگر اشیاء چوری ہونے کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 دن ago