برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کا اپریل کے آخر میں دورہ امریکہ متوقع، بکنگھم پیلس کی تصدیق

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم رواں برس اپریل کے اواخر میں امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ اعلامیے میں اس دورے کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد برطانیہ اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات کو فروغ دینا اور امریکی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر دوطرفہ جدید تعلقات کا اعادہ کرنا ہے۔

بادشاہ بننے کے بعد یہ چارلس سوم کا امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ بطور پرنس آف ویلز 19 مرتبہ امریکہ کا دورہ کر چکے ہیں۔ بکنگھم پیلس کے مطابق آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم نے اپنے دور حکومت میں چار مرتبہ امریکہ کے سرکاری دورے کیے تھے، جن میں 1957، 1976، 1991 اور 2007 کے دورے شامل ہیں۔

یہ دورہ ایسے وقت میں طے پایا ہے جب برطانیہ اور امریکہ کے مابین تعلقات میں کچھ تناؤ پایا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ، برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی جانب سے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ میں شامل نہ ہونے کے فیصلے پر تنقید کر چکے ہیں، اگرچہ برطانیہ اپنے فوجی اڈوں کو دفاعی نوعیت کے آپریشنز کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ، برطانوی شاہی خاندان کے لیے پرنس اینڈریو کے جیفری ایپسٹین کے ساتھ مبینہ روابط کا معاملہ بھی باعثِ تشویش بنا ہوا ہے۔ بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی پرنس اینڈریو کے شاہی اعزازات واپس لے لیے ہیں۔ اینڈریو کو گزشتہ ماہ جیفری ایپسٹین کی فائلز میں انکشافات کے بعد سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں برطانیہ کے سابق سفیر برائے واشنگٹن پیٹر مینڈلسن کو بھی ایپسٹین سے تعلقات اور بدعنوانی کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

بکنگھم پیلس کے مطابق نیدرلینڈز کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر بھی جون کے مہینے میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ وائٹ ہاؤس میں قیام کریں گے۔ امریکہ کے بعد بادشاہ چارلس برمودا کا دورہ بھی کریں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 دن ago