ایران کا خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کا خیرمقدم

تہران نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فعال سفارت کاری خطے میں امن اور پائیدار استحکام کے قیام کے لیے ناگزیر ہے اور اس اقدام کو سراہا جانا چاہیے۔

رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایران ان تمام مخلصانہ کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے جو خطے میں امن کی بحالی کے لیے کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خاتمے کے ذریعے سفارت کاری کو بحال کرنے اور عالمی اعتماد کی بحالی کے لیے پاکستان کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

عالمی نظام خطرے میں، روس کا امریکا اور اسرائیل کو ایران کیخلاف کارروائیاں روکنے کا انتباہ

ماسکو سے شاہد گھمن کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار…

12 منٹس ago

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے…

18 منٹس ago

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، کم از کم 5 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از…

1 گھنٹہ ago

چلم جوشی میلے کے پیش نظر وادی کیلاش میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد

چترال کی وادی کیلاش میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے پلاسٹک…

1 گھنٹہ ago

آسٹریلیا کی کیوراساؤ کے خلاف 1-5 سے شاندار فتح، نیسٹوری ایرانکونڈا کے دو گول

آسٹریلیا نے میلبورن میں کھیلے گئے دوستانہ فٹ بال میچ میں کیوراساؤ کو ایک کے…

1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز: ٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا عندیہ، اتحادیوں پر انحصار سے گریز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے…

2 گھنٹے ago