اٹلی کا مشرقِ وسطیٰ آپریشنز کے لیے امریکی طیاروں کو سسلی بیس کے استعمال سے انکار

اطالوی حکومت نے گزشتہ ہفتے امریکی فوجی طیاروں کو سسلی کے سگونیلہ ایئربیس پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب امریکی طیارے مشرق وسطیٰ کی جانب محوِ سفر تھے، تاہم واشنگٹن نے اس حوالے سے اطالوی حکومت سے پیشگی اجازت نہیں لی تھی۔

اطالوی اخبار کوریری ڈیلا سیرا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بمبار طیارے مشرق وسطیٰ جانے سے قبل سسلی کے مشرقی حصے میں واقع اس اڈے پر رکنا چاہتے تھے، جہاں امریکہ، اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔

ایک باخبر ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ اٹلی نے ستائیس مارچ کو امریکی طیاروں کو اترنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔ حکومتی ضابطوں کے مطابق امریکی تنصیبات کے استعمال کے لیے اطالوی عسکری قیادت سے مشاورت اور اجازت لینا لازمی ہے، جس کی خلاف ورزی کی گئی۔

اطالوی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اٹلی بین الاقوامی معاہدوں اور پارلیمنٹ کو دی گئی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق عمل پیرا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فوجی تنصیبات کے استعمال کی ہر درخواست کا انفرادی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کوئی کشیدگی موجود نہیں ہے۔

حکومت نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات مضبوط اور مکمل تعاون پر مبنی ہیں۔ تاہم اس معاملے پر امریکی سفارت خانے کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسپین نے بھی ایران کے خلاف حملوں میں ملوث امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے سخت ناقد رہے ہیں۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، تاہم انہوں نے اس معاملے پر پارلیمانی منظوری حاصل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اٹلی اپنی سرزمین کو اس جنگ میں استعمال نہ ہونے دے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے سسلی چیپٹر کے سربراہ انتھونی بارباگلو نے کہا کہ وزیر کروسیٹو کا اجازت نہ دینے کا فیصلہ درست اور اہم قدم ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

جے پی مورگن کا سرمایہ کاروں کے لیے پریڈکشن مارکیٹ سروسز شروع کرنے پر غور

جے پی مورگن چیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمی ڈیمن نے انکشاف کیا ہے کہ…

46 منٹس ago

اتحادیوں کی مخالفت پر ٹرمپ کا نیٹو پر شدید برہمی کا اظہار

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز نیٹو کے اہم یورپی اتحادیوں کو شدید تنقید…

52 منٹس ago

عالمی رہنماؤں کی جانب سے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی ستائش

پاکستان کی قیادت کو مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو فروغ دینے اور امریکی صدر…

2 گھنٹے ago

بغداد: امریکی خاتون صحافی شیلی کٹلسن نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا

بغداد میں منگل کے روز امریکی صحافی شیلی کٹلسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر…

3 گھنٹے ago

مزید ایرانی رہنماؤں کی ہلاکت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے: پاسدارانِ انقلاب

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے منگل کے روز ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے خبردار…

3 گھنٹے ago

امریکی و اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار سے زائد شہری جاں بحق، ایران کا دعویٰ

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی ہلال احمر نے امریکہ اور اسرائیل کے مبینہ…

4 گھنٹے ago