جے پی مورگن کا سرمایہ کاروں کے لیے پریڈکشن مارکیٹ سروسز شروع کرنے پر غور

جے پی مورگن چیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمی ڈیمن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بینک مستقبل میں اپنے صارفین کو پریڈکشن مارکیٹ یعنی پیش گوئیوں پر مبنی تجارتی سہولیات فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

سی بی ایس ایوننگ نیوز کے اینکر ٹونی ڈوکویل کے ساتھ انٹرویو میں جیمی ڈیمن نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ایک دن ہم اس طرح کی خدمات متعارف کروائیں۔ انہوں نے اس ضمن میں کالشی اور پولی مارکیٹ جیسے پلیٹ فارمز کا حوالہ دیا جہاں لوگ کھیلوں کے مقابلوں سے لے کر انتخابی نتائج تک ہر چیز پر شرط لگا سکتے ہیں۔

تاہم جیمی ڈیمن نے واضح کیا کہ ان کا ادارہ کھیلوں یا سیاست سے متعلق بیٹنگ مارکیٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے معاملات ہیں جن میں ہم شامل نہیں ہوں گے اور ظاہر ہے کہ ہمارے پاس اندرونی معلومات کے استعمال کے حوالے سے سخت ضوابط موجود ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پریڈکشن مارکیٹ جوا ہے یا سرمایہ کاری تو جیمی ڈیمن کا کہنا تھا کہ زیادہ تر معاملات میں یہ جوئے کے مترادف ہے تاہم کچھ شعبوں میں اسے سرمایہ کاری کہا جا سکتا ہے جہاں آپ کو گہرا علم ہو اور آپ اپنے علم کی بنیاد پر دوسرے فریق کے مقابلے میں بہتر نتائج کی توقع رکھتے ہوں۔

جیمی ڈیمن نے کہا کہ وہ اصولی طور پر جوئے کے خلاف نہیں ہیں کیونکہ دنیا کے ہر ملک میں لوگ کسی نہ کسی شکل میں جوا کھیلتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت مخالفت کرتے ہیں جب یہ لت بن جائے اور کسی کی زندگی تباہ کر دے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی آزادی کے حامی ہیں اور ہر شخص کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے بشرطیکہ وہ اپنے معاملات کی ذمہ داری خود لے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان…

7 منٹس ago

اتحادیوں کی مخالفت پر ٹرمپ کا نیٹو پر شدید برہمی کا اظہار

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز نیٹو کے اہم یورپی اتحادیوں کو شدید تنقید…

2 گھنٹے ago

عالمی رہنماؤں کی جانب سے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی ستائش

پاکستان کی قیادت کو مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو فروغ دینے اور امریکی صدر…

3 گھنٹے ago

بغداد: امریکی خاتون صحافی شیلی کٹلسن نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا

بغداد میں منگل کے روز امریکی صحافی شیلی کٹلسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر…

4 گھنٹے ago

اٹلی کا مشرقِ وسطیٰ آپریشنز کے لیے امریکی طیاروں کو سسلی بیس کے استعمال سے انکار

اطالوی حکومت نے گزشتہ ہفتے امریکی فوجی طیاروں کو سسلی کے سگونیلہ ایئربیس پر اترنے…

4 گھنٹے ago

مزید ایرانی رہنماؤں کی ہلاکت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے: پاسدارانِ انقلاب

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے منگل کے روز ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے خبردار…

4 گھنٹے ago