کریمیا میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک

کریمنیا میں روسی فوج کا اے این 26 طیارہ پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثہ بظاہر تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

روسی خبر رساں ادارے ٹاس نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ طیارے کا رابطہ منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق 6 بجے منقطع ہوا تھا۔ طیارہ کریمنیا کی فضائی حدود میں معمول کی پرواز پر تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ تک پہنچ کر ملبہ تلاش کر لیا ہے۔

وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں 6 عملے کے ارکان اور 23 مسافر سوار تھے اور حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے کو کسی بیرونی حملے یا پرندوں سے ٹکرانے جیسے کسی واقعے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، بلکہ حادثے کی بنیادی وجہ تکنیکی خرابی ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ایک فوجی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اے این 26 طیارہ کئی دہائیوں سے روسی فضائیہ کا حصہ رہا ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے تک کارگو اور 40 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ 1960 کی دہائی کے اواخر سے زیر استعمال ہے تاہم گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس ماڈل کے متعدد مہلک حادثات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل 2022 میں یوکرین کے علاقے زاپوریژیا میں ایک اے این 26 طیارہ تکنیکی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔ اسی طرح 2020 میں یوکرین میں ہی ایک تربیتی پرواز کے دوران طیارہ گرنے سے 27 میں سے 26 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ جنوبی سوڈان اور آئیوری کوسٹ میں بھی ماضی میں اس ماڈل کے طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، ایشیائی ممالک میں صنعتی سرگرمیاں سست پڑ گئیں

ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال…

32 سیکنڈز ago

آفریدی واقعہ کے بعد پی سی بی کی جانب سے ٹیم ہوٹلز کی سیکیورٹی سخت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے سکیورٹی پروٹوکولز کو مزید سخت…

6 منٹس ago

صدر پیوٹن اور السیسی کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور فوری جنگ بندی پر تبادلہ خیال

ماسکو سے شاہد گھمن کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور مصری صدر…

50 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے…

55 منٹس ago

وارن بوفے کا گیٹس فاؤنڈیشن کے لیے مزید عطیات دینے سے انکار

عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کار اور برک شائر ہتھ وے کے چیئرمین وارن بفیٹ نے…

1 گھنٹہ ago

قطری حدود میں ایرانی کروز میزائل کا حملہ، آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا

قطری حدود میں سرکاری کمپنی قطر انرجی کے زیر استعمال آئل ٹینکر پر ایرانی کروز…

1 گھنٹہ ago