جاپان کا دورہ: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے ٹوکیو کے دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائچی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ دونوں ممالک عالمی قوانین، بین الاقوامی نظام اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے دونوں رہنما خطے میں امن کی بحالی، جنگ بندی اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی بلا تعطل نقل و حمل کے حامی ہیں۔

جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائچی نے کہا کہ ان کی فرانسیسی صدر کے ساتھ تناؤ میں فوری کمی لانے اور اہم سمندری راستوں کی حفاظت سمیت اشیائے ضروریہ کی مستحکم فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں جاپان اور فرانس کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید گہرا کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاعی شعبے، نایاب دھاتوں کی تیاری، جوہری توانائی اور خلائی تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جاپان اور فرانس نے حالیہ برسوں میں انڈو پیسیفک خطے میں اپنے دفاعی تعلقات کو مضبوط کیا ہے تاکہ خطے میں اپنے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

اس موقع پر جاپان اور فرانس کے وزرائے تجارت نے نایاب دھاتوں کے ایک مشترکہ منصوبے پر دستخط بھی کیے۔ واضح رہے کہ نایاب دھاتوں کی عالمی پیداوار کا بڑا حصہ چین کے کنٹرول میں ہے، جو دفاعی صنعت اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

دونوں سربراہان نے فاسٹ ری ایکٹر اور جوہری ایندھن کی ری سائیکلنگ کے پروگرام میں بھی اشتراک کا فیصلہ کیا ہے۔ میکرون اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں جمعرات کو خلائی ملبہ ہٹانے والی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی ایک کمپنی کا دورہ کریں گے، جس کے بعد وہ شہنشاہ ناروہیٹو سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کے بعد جنوبی کوریا روانہ ہوں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

5 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

5 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

5 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

5 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

6 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 دن ago