ناسا بدھ کی شام چار خلابازوں کو چاند کے گرد دس روزہ مشن پر روانہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ آرٹیمس ٹو نامی یہ مشن گزشتہ کئی دہائیوں میں امریکہ کا سب سے اہم خلائی منصوبہ ہے، جس کا مقصد انسانوں کی چاند کی سطح پر واپسی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ پیش رفت چین کے پہلے انسانی خلائی مشن کے مقابلے میں ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔
فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر سے 322 فٹ طویل اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کو روانہ کیا جائے گا۔ یہ وہی مقام ہے جہاں سے نصف صدی قبل اپالو پروگرام کے آخری خلابازوں نے چاند کی جانب سفر کیا تھا۔ مشن کے لیے روانگی کا وقت بدھ کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 24 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔
مشن کے عملے میں ناسا کی کرسٹینا کوچ، وکٹر گلوور اور ریڈ وائز مین کے علاوہ کینیڈین خلاباز جیریمی ہینسن شامل ہیں۔ یہ تمام خلاباز دو ہفتوں کے قرنطینہ کے بعد مشن کے لیے مکمل تیار ہیں۔ حکام کے مطابق راکٹ میں ایندھن بھرنے کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور موسم بھی لانچ کے لیے سازگار ہے۔ لانچ ڈائریکٹر چارلی بلیک ویل تھامسن کا کہنا ہے کہ تمام تر اشارے مشن کی کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔
اس سے قبل تکنیکی وجوہات اور ہائیڈروجن لیک ہونے کے باعث اس مشن کو فروری اور مارچ میں ملتوی کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب 4 لاکھ 6 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر محیط یہ سفر انسانی تاریخ کا اب تک کا سب سے طویل خلائی سفر ہوگا۔ اس سے قبل 1970 میں اپالو 13 مشن نے 2 لاکھ 48 ہزار میل کا ریکارڈ بنایا تھا، جبکہ آخری بار انسانوں نے 1972 میں زمین کے مدار سے باہر قدم رکھا تھا۔
آرٹیمس ٹو کے دوران خلابازوں کا عملہ اورین خلائی جہاز کے لائف سپورٹ سسٹم اور مواصلاتی رابطوں کو جانچے گا۔ خلاباز لانچ کے تین گھنٹے بعد جہاز کا کنٹرول سنبھال کر اس کی ہینڈلنگ اور مینووریبلٹی کا عملی تجربہ بھی کریں گے۔ اس مشن پر لاگت کا تخمینہ دو سے چار ارب ڈالر فی لانچ لگایا گیا ہے۔
ناسا کا حتمی ہدف آرٹیمس پروگرام کے تحت چاند کے قطب جنوبی پر مستقل انسانی بستی قائم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں آرٹیمس فور مشن کے ذریعے 2028 تک انسانوں کو چاند پر اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ چین کے 2030 کے ہدف سے قبل سبقت حاصل کی جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…