فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنے کے لیے کسی بھی فوجی آپریشن کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادیوں پر آبنائے کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کرنے پر زور دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔
جنوبی کوریا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ کچھ حلقے آبنائے ہرمز کو فوجی آپریشن کے ذریعے آزاد کرانے کے نظریے کی حمایت کرتے ہیں، جس کا اظہار بعض اوقات امریکہ کی جانب سے بھی کیا گیا ہے، اگرچہ اس موقف میں تبدیلی آتی رہی ہے۔
ایمانوئل میکرون نے واضح کیا کہ یہ وہ آپشن نہیں ہے جس کی ہم نے کبھی حمایت کی ہو کیونکہ یہ غیر حقیقت پسندانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں بہت زیادہ وقت لگے گا اور یہ آبنائے سے گزرنے والے تمام جہازوں کو پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ ساتھ بیلسٹک میزائلوں کے خطرات سے بھی دوچار کر دے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…