فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کھولنے کے لیے فوجی کارروائی کے امکان کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فوجی مہم جوئی کا تصور زمینی حقائق کے منافی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادیوں پر آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے جانے کے بعد میکرون کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ کچھ حلقے، جن میں بسا اوقات امریکہ بھی شامل رہا ہے، طاقت کے استعمال کے ذریعے اس آبی گزرگاہ کو آزاد کروانے کی بات کرتے رہے ہیں، تاہم یہ موقف ان کی حکومت کی پالیسی نہیں ہے۔
ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا کہ فوجی آپریشن کا آپشن نہ صرف غیر عملی ہے بلکہ اس کے نتائج بھی تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائی میں بہت طویل وقت درکار ہوگا اور یہ عمل آبنائے سے گزرنے والے تمام جہازوں کو پاسدارانِ انقلاب کے خطرات اور بیلسٹک میزائل حملوں کی زد میں لے آئے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…