شمالی ایران میں امریکی اور اسرائیلی طیاروں کا اہم پل پر حملہ

ایران کے شمالی علاقے میں جمعرات کے روز ایک اہم شاہراہ پر واقع پل کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق حملہ کرج شہر کے قریب عظیمیہ کے علاقے میں کیا گیا جہاں مشرق وسطیٰ کے بلند ترین پل بی ون کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائیاں کر رہی ہیں۔

اس حملے کے نتیجے میں زیر تعمیر پل کو شدید نقصان پہنچا ہے جو ایک بڑے روڈ انفراسٹرکچر منصوبے کا حصہ تھا اور اسے جلد ہی کھولا جانے والا تھا۔ حملے کے بعد علاقے میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے اور متعلقہ حکام بجلی کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ وہ دیر ہونے سے پہلے کسی معاہدے پر آمادہ ہو جائے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کا سلسلہ اٹھائیس فروری سے جاری ہے۔ اب تک جاری ان کارروائیوں میں انیس سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

تہران کی جانب سے بھی ان حملوں کے جواب میں اسرائیل سمیت اردن، عراق اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان جوابی کارروائیوں سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں اور ہوابازی کے نظام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پنجاب حکومت کا موٹر سائیکل مالکان کے لیے ریلیف پیکیج، پیٹرول پر سبسڈی اور فیسوں میں چھوٹ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موٹرسائیکل مالکان کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان…

1 منٹ ago

ایران کے ساتھ جنگ: ٹرمپ کی مقبولیت اور ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار

ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تیسرے ہفتے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر…

7 منٹس ago

پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مری میں سب سے زیادہ ریکارڈ

پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری…

13 منٹس ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست دائر…

1 گھنٹہ ago

پاکستان کا بندرگاہوں کو لاجسٹک حب بنانے کے لیے ٹرانس شپمنٹ کی منظوری کا فیصلہ

پاکستان نے پہلی بار ٹرانس شپمنٹ کے انتظامات کے تحت بلک اور گاڑیوں کی کارگو…

1 گھنٹہ ago

روس کی جانب سے وی پی این پر پابندی، مقامی ادائیگی کا نظام درہم برہم

ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروو نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ روس کی…

1 گھنٹہ ago