خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے طاقت کے استعمال کا مطالبہ

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو ایرانی حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے طاقت کے استعمال کی اجازت دے۔ نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے اس اہم تجارتی راستے کو بند کر کے عالمی ایندھن کی سپلائی اور معیشت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

جاسم البدیوی کے مطابق ایران نے تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکرز کی نقل و حمل روک دی ہے اور جہازوں کی آمدورفت کے لیے غیر معمولی شرائط عائد کر رکھی ہیں۔ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ نے زور دیا کہ سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری نبھائے اور بین الاقوامی جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔

بحرین کی جانب سے سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں رکن ممالک کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم پندرہ رکنی سلامتی کونسل اس معاملے پر تقسیم کا شکار ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس، چین اور فرانس نے مسودے میں متعدد ترامیم کے باوجود اس پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ روسی نائب مندوب انا ایوستگنیوا کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کو ایسا فیصلہ کرنا چاہیے جو یکطرفہ نہ ہو اور بحران کی بنیادی وجوہات کا احاطہ کرے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے کو کھولنے کے لیے کسی بھی فوجی آپریشن کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم شریان ہے، جہاں سے دنیا بھر کا تقریباً بیس فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس گزرتی ہے۔ اس اہم راستے کی بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل، گیس اور کھاد کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سلامتی کونسل میں اس قرارداد کا پانچواں مسودہ جمعرات کو رکن ممالک میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پاکستان کا افغان پالیسی میں تبدیلی کے تاثر کو مسترد، انسدادِ دہشت گردی آپریشن جاری

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ چین اور افغانستان کے ساتھ سہ فریقی میکانزم کے…

43 سیکنڈز ago

ایل پی جی مافیا کا راج، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر قیمت 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ بلند ہو…

1 گھنٹہ ago

راولپنڈی: تین مختلف قتل کیسز میں تین مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے قتل کے تین مختلف…

2 گھنٹے ago

بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں، زرعی شعبے میں نئی روح پھونک دی گئی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے بعد زیر زمین پانی…

3 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز روس کے لیے کھلی ہے، کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کا بیان

ماسکو سے کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز روس کے…

4 گھنٹے ago

پاکستان اور چین کے درمیان دسویں قونصلر مشاورتی اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان قونصلر امور پر مشاورت کا دسواں دور…

4 گھنٹے ago