برطانیہ کا کویت میں ’ریپڈ سینٹری‘ فضائی دفاعی نظام نصب کرنے کا فیصلہ

برطانیہ نے خلیجی خطے میں اپنے اور کویتی مفادات کے تحفظ کے لیے ریپڈ سینٹری ایئر ڈیفنس سسٹم کویت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پیش رفت کویت کی ایک آئل ریفائنری پر ایرانی ڈرون حملے کے بعد سامنے آئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے دفتر کے مطابق، وزیراعظم نے جمعہ کی صبح کویت کے ولی عہد شہزادہ صباح الخالد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس دوران وزیراعظم نے کویتی آئل ریفائنری پر ہونے والے غیر ذمہ دارانہ ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیئر اسٹارمر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ برطانیہ کویت اور خلیج میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

برطانوی فضائی دفاعی نظام بنیادی طور پر ڈرونز اور کم بلندی پر پرواز کرنے والے فضائی اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کی تعیناتی کا مقصد خطے میں برطانوی اور کویتی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، جبکہ اس اقدام سے تناؤ کو وسیع تر جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کے راستے عالمی جہاز رانی میں حائل رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس اہم بحری راستے کو دوبارہ کھولنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا، جس کے لیے برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر کی صدارت میں جمعرات کو ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران میں امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، امریکی حکام کی تصدیق

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے اوپر ایک امریکی ایف 15 ای…

2 منٹس ago

آسٹریلیا میں ایندھن کے بحران کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے ایسٹر پر سفر منسوخ کر دیا

آسٹریلیا میں ایسٹر کی تعطیلات کے دوران سفری سرگرمیوں میں غیر معمولی کمی دیکھی جا…

8 منٹس ago

خطے میں بڑھتی کشیدگی: پاکستان اور سعودی عرب کا فوری مذاکرات پر زور

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان…

13 منٹس ago

ایران جنگ کے بعد جاپانی ملکیت کا پہلا ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا

جاپان سے تعلق رکھنے والے مائع قدرتی گیس کے ایک ٹینکر نے آبنائے ہرمز کو…

18 منٹس ago

پاکستان رواں ماہ متحدہ عرب امارات کا 3.5 ارب ڈالر قرض واپس کرے گا

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا ساڑھے تین ارب ڈالر کا قرض رواں ماہ واپس…

23 منٹس ago

اسرائیل کا سزائے موت کا قانون: چین کا فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ پر زور

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سزائے موت کے نئے…

1 گھنٹہ ago