اسرائیل کا سزائے موت کا قانون: چین کا فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ پر زور

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سزائے موت کے نئے قانون کا اطلاق جنگی جرم کے زمرے میں آئے گا۔

چین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں کشیدگی اور تنازعات میں اضافے کا باعث بنیں۔

چینی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی میں مساوات اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے اور کسی بھی قانون میں نسل، مذہب، قومیت یا سیاسی نظریات کی بنیاد پر امتیاز نہیں برتا جانا چاہیے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے پیر کو منظور کیے گئے اس متنازع قانون کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے الزامات میں سزا پانے والے فلسطینیوں کو سزائے موت دی جا سکے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حمایت یافتہ اس قانون سازی پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

پاکستان، سعودی عرب، مصر، اردن، انڈونیشیا، قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں اسے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔ وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ قانون سازی فلسطینی قیدیوں کے خلاف امتیازی سلوک کی عکاس ہے اور اس سے خطے میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یورپی یونین نے بھی اس قانون پر تنقید کی ہے، تاہم امریکہ نے اس معاملے پر اسرائیل کے اپنے قوانین بنانے کے خودمختار حق کی حمایت کی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

6 دن ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

6 دن ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

6 دن ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

6 دن ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

6 دن ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

6 دن ago