ایران میں امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، امریکی حکام کی تصدیق

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے اوپر ایک امریکی ایف 15 ای لڑاکا طیارہ تباہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے گرائے جانے کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائی جاری ہے۔ ایف 15 ای طیارے میں دو رکنی عملہ سوار ہوتا ہے۔

جمعہ کے روز ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ملک کے وسطی حصے میں ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں ایران کے وسطی اور جنوب مغربی علاقوں میں امریکی سی 130 طیارے اور دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو نچلی پروازیں کرتے دیکھا گیا ہے، جس سے گمان ہوتا ہے کہ یہ کارروائی لاپتہ عملے کی تلاش اور بازیابی کے لیے کی جا رہی ہے۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک امریکی فوج ایران کے اوپر کم از کم 16 ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کھو چکی ہے۔ اس کے علاوہ تنازع کے ابتدائی دنوں میں کویت کے اوپر فرینڈلی فائر کے نتیجے میں تین امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے بھی تباہ ہوئے تھے تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب صدر ٹرمپ، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ اور امریکی عسکری کمانڈرز مسلسل یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ امریکی فضائی بالادستی نے ایران کی حملہ کرنے کی صلاحیت اور فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے جمعرات کو کہا تھا کہ مہم کے پانچویں ہفتے میں پیش رفت ناقابل تردید ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی بحریہ متحرک نہیں ہے، ان کے طیارے پرواز نہیں کر رہے اور فضائی و میزائل دفاعی نظام کو بڑی حد تک تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی کے ایک مقامی چینل نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی پائلٹ یا پائلٹس کو زندہ پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے والے شخص کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹی وی نشریات میں ایک تحریری پیغام بھی شامل کیا گیا جس میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اوپر پرواز کرنے والے کسی بھی امریکی طیارے کو نشانہ بنائیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے…

3 منٹس ago

پنجاب حکومت کا لاہور کے تاریخی مقامات اور شاہراہوں کے اصل نام بحال کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تاریخی مقامات، شاہراہوں اور اہم عمارتوں کے اصل…

8 منٹس ago

بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کا قہر، 9 افراد جاں بحق، 150 مکانات تباہ

صوبہ بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے جس کے…

58 منٹس ago

پاکستان رواں ماہ کے اختتام تک متحدہ عرب امارات کا دو ارب ڈالر قرض واپس کرے گا

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے واپسی کے مطالبے کے بعد دو ارب…

1 گھنٹہ ago

ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی پیش رفت کا موقع بال بال ضائع

پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں…

1 گھنٹہ ago

آسٹریلیا میں ایندھن کے بحران کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے ایسٹر پر سفر منسوخ کر دیا

آسٹریلیا میں ایسٹر کی تعطیلات کے دوران سفری سرگرمیوں میں غیر معمولی کمی دیکھی جا…

2 گھنٹے ago