اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین کی ایک سو نوے کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب کے مختلف اضلاع، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشیوں نے زلزلے کے نمایاں جھٹکے محسوس کیے جبکہ پشاور، سوات، شانگلہ، نوشہرہ اور ہنگو میں جھٹکوں کی شدت زیادہ رہی۔

زلزلہ لوئر دیر، مردان، ہری پور، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے علاوہ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، سرگودھا، اٹک، اوکاڑہ، قصور اور چنیوٹ میں بھی محسوس کیا گیا۔

زلزلے کی لہریں مظفر آباد، سکردو اور غذر تک پہنچیں جبکہ شیخوپورہ، وزیر آباد اور مری میں بھی زمین لرز اٹھی۔

خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں بشمول بنوں، کرک، مالاکنڈ اور لنڈی کوتل میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago