واشنگٹن: ریاست میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ ایک اور طویل جنگ میں دھنستا جا رہا ہے جس کا خمیازہ امریکی عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے مقاصد اور کامیابی کے واضح خدوخال بیان نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سی بی ایس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈیموکریٹک گورنر ویس مور نے ایران کے خلاف جاری جنگ کا موازنہ افغانستان میں لڑی گئی جنگ سے کیا ہے جہاں وہ خود امریکی فوج کی 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مور کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے آپریشن ایپک فیوری کی کامیابیوں کے دعوے تو کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے طویل المدتی نتائج اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق خاموشی تشویشناک ہے۔
دریں اثنا، امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے روز ایران کے اوپر ایک امریکی ایف 15 ای لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق طیارے میں دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ طیارہ ایرانی فورسز کی فائرنگ سے تباہ ہوا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوکر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں فوجی پیش رفت ناقابل تردید ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز قوم سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ مشن جلد مکمل ہو جائے گا اور آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران کو شدید نقصان پہنچایا جائے گا۔
صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف جنگ کے تزویراتی مقاصد میں ایران کی بحری طاقت کا خاتمہ، میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو کم کرنا، دفاعی صنعتی ڈھانچے کی تباہی اور تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل، سعودی عرب اور قطر جیسے اتحادیوں کے تحفظ کو بھی امریکی ترجیحات میں نمایاں رکھا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 16 ایم کیو 9 ریپر ڈرونز تباہ ہو چکے ہیں جبکہ کویت میں دوستانہ فائرنگ کے ایک واقعے میں تین ایف 15 طیارے گرائے گئے ہیں۔ جنگ کے آغاز سے اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
گورنر ویس مور نے صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے دو سے تین ہفتوں میں اختتام کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹائم لائن انہیں انتہائی غیر تسلی بخش محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان فوجی خاندانوں کے لیے دعا گو ہیں جو ہر وقت فون کی گھنٹی بجنے پر کسی بری خبر کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے حوالے سے قوم کے سامنے شفافیت کا مظاہرہ کرے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لیاری ایکسپریس وے پل پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش…
پوپ لیو چہار دہم نے اپنے منصب سنبھالنے کے بعد پہلے گڈ فرائیڈے کے موقع…
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی جانب…
جمعہ کی رات جڑواں شہروں سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے…
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی اور علاقائی صورتحال پر…
راولپنڈی پولیس نے کراچی سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کو…