پوپ لیو چہار دہم نے اپنے منصب سنبھالنے کے بعد پہلے گڈ فرائیڈے کے موقع پر روم کے تاریخی کولوزیم میں وے آف دی کراس کی تمام چودہ منازل تک لکڑی کا صلیب خود اٹھا کر ایک نئی روایت قائم کی۔ دہائیوں بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پوپ نے تمام منازل کے دوران صلیب کو خود اٹھائے رکھا۔
اس موقع پر پوپ لیو نے کاسٹیل گینڈولفو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل دنیا بھر میں ایک اہم روحانی پیغام ہے، کیونکہ آج کے دور میں ہر کوئی یہ سننا چاہتا ہے کہ مسیح آج بھی دکھ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تمام تر کرب کو اپنی دعاؤں کا حصہ بناتے ہیں۔
تقریب کے دوران پوپ لیو نے دو مشعل برداروں کے ہمراہ کولوزیم کے اندر سے سفر کا آغاز کیا، جو ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس جلوس میں ان کے ساتھ رہے۔ یہ جلوس کولوزیم سے باہر ہجوم کے درمیان سے گزرتا ہوا پیلاٹائن ہل کی اونچی سیڑھیوں تک پہنچا، جہاں پوپ نے حتمی دعا کروائی۔
پہلی منزل پر، جہاں یسوع مسیح کو سزائے موت سنائے جانے کی یاد تازہ کی گئی، خصوصی مراقبے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اختیارات رکھنے والے افراد کو جوابدہ ہونا پڑے گا کہ انہوں نے اپنی طاقت کا استعمال کیسے کیا۔ ہولی لینڈ کے محافظ ریورنڈ فرانسسکو پیٹن کی تحریر کردہ اس مراقبے میں جنگ، امن، تشدد اور مفاہمت کے حوالے سے طاقت کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر تقریباً تیس ہزار عقیدت مند کولوزیم کے باہر موجود تھے، جنہوں نے لاؤڈ اسپیکر پر نشر ہونے والی دعاؤں میں شرکت کی۔ ساموا سے تعلق رکھنے والی مشنری سسٹر پیلیناٹیٹا کیوما فیناؤ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ روم کے لوگوں کے ساتھ اس خاص موقع پر شریک ہونا انتہائی معنی خیز اور پرجوش تجربہ ہے۔
تاریخی ریکارڈ کے مطابق پوپ جان پال دوم نے 1979 سے 1995 تک ہر گڈ فرائیڈے پر صلیب خود اٹھائی تھی۔ پوپ بینیڈکٹ ششم نے اپنے دور کے ابتدائی دو برسوں میں صرف پہلی منزل تک صلیب اٹھائی تھی، جبکہ پوپ فرانسس نے اپنی صحت کی خرابی کے باعث کبھی صلیب نہیں اٹھائی۔ پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد گزشتہ برس 21 اپریل کو ایسٹر پیر کے روز انتقال کر گئے تھے۔
ستر سالہ پوپ لیو اپنی جسمانی فٹنس کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور باقاعدگی سے تیراکی اور ٹینس کھیلتے ہیں۔ اپنے سابقہ ٹرینر کے مطابق، پوپ بننے سے قبل وہ ویٹیکن کے قریب جم میں ورزش کے سخت معمولات پر عمل پیرا تھے۔
ہولی سیچرڈے کے موقع پر پوپ لیو رات گئے ایسٹر ویجل کی صدارت کریں گے، جس میں وہ نئے کیتھولک افراد کو بپتسمہ دیں گے۔ ایسٹر سنڈے کو پوپ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں کھلی فضا میں ماس کی تقریب منعقد کریں گے اور اپنے روایتی پیغام کے ساتھ روم اور دنیا بھر کے لیے اربھی ایٹ اوربی کی دعا دیں گے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لیاری ایکسپریس وے پل پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش…
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی جانب…
جمعہ کی رات جڑواں شہروں سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے…
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی اور علاقائی صورتحال پر…
راولپنڈی پولیس نے کراچی سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کو…
واشنگٹن: ریاست میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ…