عراق کے شہر بصرہ کے مغرب میں واقع غیر ملکی تیل کمپنیوں کے اسٹوریج ڈپو میں ہفتے کی صبح خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ آگ ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں لگی۔
حکام کے مطابق ڈرون حملے کے بعد اسٹوریج کی تنصیبات میں دھماکے ہوئے جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد متعلقہ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کا ہدف غیر ملکی کمپنیوں کی تنصیبات تھیں تاہم جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…