پیرو کے دارالحکومت میں فٹ بال اسٹیڈیم کے اندر شائقین کے شدید رش کے باعث بھگدڑ مچنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور ساٹھ زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی رات الیجینڈرو ویلانووا اسٹیڈیم میں پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ الیانزا لیما ٹیم کے شائقین کی بڑی تعداد میں آمد کے دوران جنوبی اسٹینڈز میں پیش آیا۔ یہ شائقین اپنی ٹیم کا حریف کلب یونیورسٹیریو کے خلاف شیڈول میچ سے قبل جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
اس سے قبل وزارت صحت نے اسٹیڈیم کے اندر ایک دیوار گرنے کی اطلاع دی تھی تاہم پولیس اور الیانزا لیما انتظامیہ نے الگ الگ بیانات میں اس دعوے کی تردید کی ہے۔
فائر بریگیڈ کے افسر مارکوس پاجویلو نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ متعدد زخمیوں کو دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی حتمی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کی جانے والی ویڈیوز میں جنوبی اسٹینڈز میں شائقین کا بھاری رش اور آتش بازی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ دیگر فوٹیجز میں زخمی افراد کو اسٹیڈیم کے اندر مدد کے منتظر دیکھا گیا جبکہ اسٹیڈیم کے باہر ایمبولینسیں بھی موجود تھیں۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک ساٹھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…