کرسٹیانو رونالڈو کی انجری کے بعد شاندار واپسی، دو گول کے ساتھ ٹیم کو فتح دلوا دی

سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے انجری کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے جس کی بدولت النصر نے نچلی پوزیشن پر موجود النجمہ کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ فروری سے انجری کے باعث ٹیم سے باہر رہنے والے پرتگالی اسٹار نے گزشتہ دو لیگ میچز اور پرتگال کی جانب سے میکسیکو اور امریکا کے خلاف دوستانہ میچز میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

میچ کے پہلے ہاف کے اختتام سے ایک منٹ قبل النجمہ کے راکان الطلحی نے گول کر کے ٹیم کو غیر متوقع برتری دلائی۔ تاہم النصر نے فوری ردعمل دیتے ہوئے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں عبداللہ الحمدان اور سادیو مانے کے گولز کی بدولت میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔

دوسرے ہاف کے آغاز کے دو منٹ بعد ہی فلیپے کارڈوسو نے النجمہ کے لیے دوسرا گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، تاہم 56 ویں منٹ میں رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے النصر کو دوبارہ برتری دلا دی۔ 41 سالہ رونالڈو نے 73 ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کیا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں سادیو مانے نے ایک اور گول اسکور کر کے النصر کی فتح کو یقینی بنایا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی النصر نے لیگ میں اپنی مسلسل 13 ویں فتح حاصل کر لی ہے اور وہ 70 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ دوسرے نمبر پر موجود الہلال کی ٹیم النصر سے چھ پوائنٹس پیچھے ہے اور وہ ہفتے کے روز التعاون کے خلاف میدان میں اترے گی۔

جمعہ کو کھیلے گئے دیگر میچوں میں الاتحاد نے موسیٰ ڈیابی کے ریڈ کارڈ کے باوجود الحزم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ الاتحاد کا واحد گول 72 ویں منٹ میں عبدالرحمن العبود نے اسکور کیا۔ اس جیت کے بعد الاتحاد 45 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ الحزم 31 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

ایک اور مقابلے میں الخلود اور الخلیج کلب کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ الخلود کے لیے گوگا اور عبدالعزیز العلوائی نے گول کیے جبکہ الخلیج کی جانب سے کونسٹانٹینو فورٹونس اور جارجوس ماسوراس نے اسکور کیا۔ اس نتیجے کے بعد الخلود لیگ ٹیبل پر 14 ویں اور الخلیج دسویں نمبر پر موجود ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 ہفتہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 ہفتہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 ہفتہ ago