آرٹیمس مشن: خلاباز چاند کی سطح کا مشاہدہ بنیادی طور پر اپنی آنکھوں سے کریں گے

واشنگٹن میں ناسا کے حکام کے مطابق اپالو مشنز کے پچاس برس سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اب آرٹیمس مشن کے خلاباز پیر کے روز ایک بار پھر چاند کے گرد پرواز کریں گے تاہم اس بار بھی وہ سائنسی تحقیق کے لیے سب سے بنیادی آلے یعنی اپنی آنکھوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کی دستیابی کے باوجود خلائی ادارہ ناسا چاند کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے خلابازوں کی بصارت پر انحصار کر رہا ہے۔

آرٹیمس ٹو مشن کی لیڈ سائنٹسٹ کیلسی ینگ کا کہنا ہے کہ انسانی آنکھ اب تک کا بہترین کیمرہ ہے جو کبھی وجود میں آیا ہے اور مستقبل میں بھی اس کا کوئی متبادل نہیں۔ ان کے مطابق انسانی آنکھ میں موجود ریسیپٹرز کی تعداد کسی بھی جدید کیمرے کی صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے۔ انسانی آنکھ رنگوں، تناظر اور روشنی کے بدلتے اثرات کو سمجھنے میں غیر معمولی مہارت رکھتی ہے۔

خلاباز وکٹر گلوور جو اورین اسپیس کرافٹ کے پائلٹ ہیں، کا کہنا ہے کہ انسانی آنکھیں ایک جادوئی آلہ ہیں۔ آرٹیمس ٹو کے چاروں خلابازوں نے دو سال سے زائد عرصے تک تربیت حاصل کی ہے تاکہ وہ خلا میں فیلڈ سائنٹسٹ کے طور پر خدمات انجام دے سکیں۔ ان خلابازوں میں امریکی کمانڈر ریڈ وائز مین، پائلٹ وکٹر گلوور، مشن اسپیشلسٹ کرسٹینا کوچ اور کینیڈین خلاباز جیریمی ہینسن شامل ہیں۔

ناسا کی پلینیٹری جیولوجی لیب کے سربراہ نوح پیٹرو کے مطابق خلابازوں کو چاند ایسے دکھائی دے گا جیسے بازو کی لمبائی پر فٹ بال پکڑا گیا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اہم سوال یہ ہے کہ کیا خلاباز چاند کی سطح پر رنگوں کے باریک فرق جیسے گہرے بھورے یا ہلکے بھورے رنگوں کو دیکھ پائیں گے یا نہیں، کیونکہ یہ رنگ چاند کی ساخت اور اس کی تاریخ کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

لنر اینڈ پلینیٹری انسٹی ٹیوٹ کے ڈیوڈ کرنگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ اپالو مشنز کے بعد سے چاند کی ہائی ریزولوشن تصاویر موجود ہیں، تاہم خلابازوں کی جانب سے اپنی آنکھوں سے دیکھے گئے مناظر کی زبانی وضاحت ایک ایسا تجربہ ہے جسے زمین پر دو نسلوں نے کبھی نہیں سنا۔ آرٹیمس ٹو مشن کے دوران خلابازوں کی جانب سے مشاہدات کی براہ راست نشریات بھی کی جائیں گی۔ کیلسی ینگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یہ چاروں خلاباز چاند کے بارے میں ناقابل یقین تفصیلات فراہم کریں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago