برطانوی شاہی خاندان کی ایسٹر سروس میں شرکت، شہزادہ اینڈریو اور ان کا خاندان غیر حاضر

برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے ونڈسر کیسل میں ایسٹر کی روایتی مذہبی تقریب میں شرکت کی۔ سینٹ جارج چیپل میں منعقدہ اس خصوصی تقریب میں ولی عہد شہزادہ ولیم، ان کی اہلیہ کیتھرین اور ان کے تینوں بچے بھی موجود تھے۔ چرچ آف انگلینڈ کے سپریم گورنر کی حیثیت سے بادشاہ چارلس کے کیلنڈر میں ایسٹر کی یہ تقریب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

تقریب کے موقع پر ڈین آف ونڈسر کرسٹوفر کاکس ورتھ نے بادشاہ اور ملکہ کا استقبال کیا۔ تقریب میں شہزادہ ایڈورڈ، شہزادی این اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔ عبادت کے اختتام پر بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے عوام سے ملاقات کی اور انہیں ایسٹر کی مبارکباد دی۔

شاہی خاندان کے اہم رکن شہزادہ اینڈریو اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ شہزادہ اینڈریو گزشتہ برس اپنی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن کے ہمراہ اس تقریب میں دیکھے گئے تھے۔ شاہی ذرائع کے مطابق شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی کی عدم موجودگی کا فیصلہ ان کا اپنا تھا، جس میں بادشاہ کی جانب سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔

دوسری جانب، بادشاہ چارلس نے اس برس ایسٹر کے موقع پر کوئی خصوصی پیغام جاری نہیں کیا۔ دریں اثنا، جیفری ایپسٹین کیس کی متاثرہ ورجینیا جیوفرے کے اہل خانہ نے بادشاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رواں ماہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران متاثرین سے ملاقات کریں۔ واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر ماضی میں سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے، تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور 2022 میں بغیر کسی غلطی کا اعتراف کیے متاثرہ خاتون کے ساتھ عدالتی تصفیہ کر لیا تھا۔

اسی دوران کینٹربری کیتھڈرل میں ایسٹر کے موقع پر آرچ بشپ سارہ ملالی نے اپنے پہلے ایسٹر خطبے سے خطاب کیا۔ سارہ ملالی چرچ آف انگلینڈ کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago