وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کریں تاکہ سفارتی کوششوں کو نتیجہ خیز بنانے کا موقع مل سکے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں انتہائی مستعدی اور قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔
وزیر اعظم نے ایران پر بھی زور دیا کہ وہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت آبنائے ہرمز کو اسی دو ہفتے کی مدت کے لیے کھول دے۔ انہوں نے تمام متحارب فریقین سے اپیل کی کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے دو ہفتوں تک ہر جگہ جنگ بندی پر عمل کریں تاکہ سفارت کاری کے ذریعے جنگ کا حتمی خاتمہ ممکن ہو سکے۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ردعمل سامنے آئے گا۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان گزشتہ چند روز کے دوران تلخ بیانات اور دھمکیوں کے بعد سرکاری سفارتی رابطوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سفارتی حلقوں کے مطابق دونوں فریقین کے لیے کسی بڑے یا جامع معاہدے تک پہنچنا فی الحال انتہائی مشکل دکھائی دیتا ہے۔
اسی تناظر میں ترکی، مصر اور پاکستان جیسے ممالک کی ثالثی کے ذریعے عبوری اقدامات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ عوامی سطح پر امریکہ اور ایران دونوں ہی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے سمجھوتہ ممکن نظر نہیں آتا۔ تاہم سفارتی سطح پر یہ امید کی جا رہی ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی سے کسی پائیدار حل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شب اعلان…
وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کی سہولت کے لیے…
وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیجی…
وزیر اعظم شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں تسلسل، برآمدات میں اضافے اور ادارہ…
مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت ملازمتوں…
برطانوی حکومت نے معروف امریکی ریپر کانیے ویسٹ، جنہیں اب 'یے' کے نام سے جانا…