وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیجی تیل کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے صدر ٹرمپ سے پرزور اپیل ہے کہ وہ ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کا اضافہ کریں۔ انہوں نے ایرانی حکام سے بھی خیر سگالی کے جذبے کے تحت اس عرصے کے دوران آبنائے ہرمز کو کھولنے کی درخواست کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر خلیجی تیل کی ناکہ بندی ختم نہ کی گئی تو امریکہ ایران کے تمام پلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کر دے گا۔ اس الٹی میٹم کی ڈیڈ لائن واشنگٹن کے وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ختم ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام فریقین سے جنگ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کی تاکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن تصفیے کے لیے سفارتی عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس کے مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کو پاکستانی وزیر اعظم کی تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور جلد اس پر ردعمل دیا جائے گا۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تہران پاکستان کی اس درخواست پر مثبت انداز میں غور کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز ذرائع نے خبردار کیا تھا کہ سعودی عرب کی صنعتی تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے تاحال اس معاملے پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے…
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کی شب ترکیہ، مصر،…
پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے دو…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایران کے ساتھ دو طرفہ جنگ بندی…
واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شب اعلان…