ایران کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی امن کوششوں کی ستائش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے بھی باضابطہ طور پر اپنے دفاعی آپریشنز روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر حملے بند کر دیے جائیں تو ایرانی مسلح افواج اپنے دفاعی اقدامات کو معطل کر دیں گی۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کی گئی انتھک کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشکور ہیں جنہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی برادرانہ اپیل، امریکا کی جانب سے 15 نکاتی تجاویز پر مذاکرات کی پیشکش اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کی 10 نکاتی تجاویز کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنے کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ اگر ایران پر جارحیت کا سلسلہ بند ہو جائے تو ہماری مسلح افواج دفاعی آپریشنز روک دیں گی۔

اس کے علاوہ تہران نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں تک آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ عمل ایرانی مسلح افواج کے ساتھ باہمی رابطے اور تکنیکی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام پائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 ہفتہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 ہفتہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 ہفتہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 ہفتہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 ہفتہ ago