برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر بدھ کے روز خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے جس کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کو مستحکم کرنا اور آبنائے ہرمز کو عالمی تجارت کے لیے مستقل بنیادوں پر بحال کروانا ہے۔
وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ راتوں رات ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو خطے اور دنیا کے لیے سکون کا باعث بنے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس جنگ بندی کو دیرپا امن میں بدلنا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق اس دورے کا فیصلہ جنگ بندی کے اعلان سے قبل ہی کر لیا گیا تھا۔ دورے کے دوران وزیراعظم علاقائی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ تنازع کے پائیدار حل کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے اور برطانیہ سمیت عالمی معیشت کو مزید خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
برطانوی وزیراعظم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ہونے والے حملوں کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔ تاہم، برطانیہ نے حال ہی میں چالیس سے زائد ممالک کا اجلاس منعقد کیا تھا جس میں آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا۔
برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے بھی منگل کے روز اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے اور اسے تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے سفارتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…