اسپین کا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم، کشیدگی کے ذمہ داروں پر تنقید

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے تاہم انہوں نے واشنگٹن انتظامیہ کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کشیدگی کے آغاز کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ہسپانوی حکومت ان لوگوں کی تعریف نہیں کرے گی جو دنیا کو آگ لگانے کے بعد اسے بجھانے کے لیے پانی کی بالٹی لے کر پہنچ جاتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خبریں ہمیشہ خوش آئند ہوتی ہیں مگر عارضی سکون ہمیں تباہی، انتشار اور ضائع ہونے والی انسانی جانوں کو فراموش کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین کے احترام اور سفارتکاری کو فروغ دے کر پائیدار امن قائم کیا جائے۔

پیڈرو سانچیز ان مغربی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اس جنگ کو غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے سخت مؤقف اپنایا ہے۔ ہسپانوی حکومت نے ان امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں جو کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، جبکہ جنوبی اسپین میں موجود مشترکہ فوجی اڈوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد میں مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران…

4 منٹس ago

پاکستان اور افغانستان کا تنازعات کے جامع حل کے لیے مذاکرات پر اتفاق: چین

چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان…

11 منٹس ago

امریکی امیگریشن حراست کے دوران رواں برس 15 تارکین وطن ہلاک

امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں رواں سال کے ابتدائی چار ماہ…

1 گھنٹہ ago

میتھیو پیری کی ہلاکت: ‘کیٹامائن کوئین’ کو آج سزا سنائے جانے کا امکان

مشہور امریکی ڈرامہ سیریز فرینڈز کے اداکار میتھیو پیری کی ہلاکت میں ملوث ڈیلر کو…

1 گھنٹہ ago

پاکستان کی ثالثی میں پاک-ایران کشیدگی میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں 12 ہزار پوائنٹس کا زبردست اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز غیر معمولی تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے…

2 گھنٹے ago

قطری وزیر کی علاقائی امن کے لیے اسحاق ڈار کی کوششوں کی تعریف

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کے روز قطر کے…

3 گھنٹے ago