ایران، امریکہ کشیدگی: چین اور سعودی عرب کی پاکستان کے مصالحتی کردار کی حمایت

بیجنگ اور ریاض نے ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتہ وار جنگ بندی کے قیام میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بیجنگ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین نے خود بھی اس جنگ بندی کے عمل میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ تنازعات کو فوجی کارروائیوں کے بجائے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا حامی رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کوششوں کا بنیادی مقصد مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں دیرپا امن کا قیام ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سعودی موقف کے مطابق ریاض پاکستان کی جانب سے پائیدار امن اور مستقل جنگ بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کے اعلانات کی حمایت کرتا ہے۔

دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ یو اے ای نے کامیابی کے ساتھ اس جنگ کو ٹال دیا ہے جسے وہ روکنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امارات نے اپنی خودمختاری، وقار اور کامیابیوں کا دفاع کیا ہے اور خطے کی پیچیدہ صورتحال کے باوجود ملک مضبوطی، استقامت اور استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago