ایران نے لبنان پر اسرائیل کے جاری فضائی حملوں پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو تہران حال ہی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کا تسلسل تہران کو معاہدے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے حملے نہ روکے تو اسے آئندہ چند روز میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان ان کے اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی حملوں کو ایک الگ تنازع قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے کو دیکھ لیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان مذکورہ معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔
اسرائیل نے بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں میں شدید فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور سفارتی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر…
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے تنازعہ والے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف…
سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان…
کوئٹہ میں ضلعی حکام کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے 38…
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ہنگری کے دورے کے دوران یورپی رہنماؤں کو…
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 48…