یوکرین تنازع کا حل سب سے مشکل ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ہنگری کے دورے کے دوران یورپی رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوکرین تنازع ختم کرنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہے۔ انہوں نے اس جنگ کو حل کرنے کے لیے اب تک کا سب سے مشکل ترین معاملہ قرار دیا۔

وینس نے ہنگری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی قیادت کا رویہ مایوس کن ہے کیونکہ وہ اس تنازع کو حل کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ فریقین کے موقف میں وقت کے ساتھ ساتھ قربت پیدا ہوئی ہے اور کچھ پیش رفت بھی ہوئی ہے، تاہم یہ جنگ اب اپنی افادیت کھو چکی ہے۔

امریکی نائب صدر نے سوال اٹھایا کہ کیا چند کلومیٹر رقبے کے حصول کے لیے لاکھوں روسی اور یوکرینی نوجوانوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا، یا مزید مہینوں اور سالوں تک توانائی کے بحران اور معاشی تباہی کا سامنا کرنا سودمند ہے؟ انہوں نے زور دیا کہ امن کے قیام کے لیے دونوں فریقین کا تعاون ناگزیر ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کی کھل کر تعریف کی اور انہیں تنازع کے حل کے لیے سب سے زیادہ مددگار قرار دیا۔ وینس نے کہا کہ اوربان نے ہی انہیں یوکرین اور روس دونوں کے نقطہ نظر کو سمجھنے اور تنازع کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کا ادراک کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

ادھر یوکرین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ روس پر دباؤ ڈالے تاکہ اس حملے کا خاتمہ کیا جا سکے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ واشنگٹن کا جنگ بندی معاہدہ امریکی عزم اور کامیابی کی واضح مثال ہے، جس کی پیروی یوکرین میں بھی کی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ جے ڈی وینس ہنگری میں اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل وزیراعظم وکٹر اوربان کی حمایت کے لیے وہاں موجود ہیں۔ اوربان کو اپنے سولہ سالہ اقتدار کے دوران پہلی بار سخت انتخابی چیلنج کا سامنا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 ہفتہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago