امریکہ ایران جنگ بندی: پاکستانی سفیر کی سفارتی کوششوں کی کامیابی کا اعتراف

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے مابین جنگ بندی اور مذاکرات کا آغاز پاکستان کی گزشتہ کئی ہفتوں پر محیط سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ سی این این کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اس پیش رفت کو سفارت کاری اور بات چیت کی کامیابی قرار دیا۔

سفیر پاکستان نے اس عمل میں شامل تمام فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی تاریخ میں ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو ترجیح دیتا رہا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے میں سعودی عرب، ترکیہ، مصر، قطر اور چین سمیت دیگر ممالک کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر چین کی جانب سے پہلے دن سے ہی تحمل اور سفارت کاری پر زور دینے کی پالیسی کو انتہائی اہم قرار دیا۔

پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ملکی قیادت براہ راست ان مذاکرات میں شامل رہی جس سے اس سفارتی مشن کی کامیابی میں مدد ملی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کے لیے بیرونی دباؤ سے پاک ہونا ضروری ہے اور فیصلے کا اختیار متعلقہ فریقین کے پاس ہی ہونا چاہیے۔ پاکستان کا کردار محض ایک سہولت کار کا رہا ہے۔

خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں تقریباً 55 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ سفارتی کوششوں اور جنگ بندی کے دوران خلیجی ممالک کی قیادت کے ساتھ مسلسل مشاورت جاری رکھی گئی۔

اپنے بیان کے اختتام پر رضوان سعید شیخ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششیں خطے میں پائیدار امن لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کا امن و استحکام نہ صرف خلیجی خطے بلکہ عالمی سیاست اور معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago