ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان نہیں

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان نازک جنگ بندی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں کے جلد سابقہ سطح پر آنے کے امکانات معدوم ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے نقل و حمل معطل کر دی تھی، جو عالمی تیل اور گیس کی ترسیل کا کلیدی راستہ ہے اور دنیا بھر کی تقریباً 20 فیصد توانائی کی سپلائی اسی راستے سے گزرتی ہے۔

توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں اور سپلائی کے راستوں میں خلل کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس بحران نے دیگر صنعتی شعبوں کو بھی متاثر کیا ہے، جس میں مینوفیکچرنگ اور کھادوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی ہیلیم کی سپلائی بھی شامل ہے، جس سے کئی خطوں میں زرعی پیداوار اور فصلوں کی بوائی کا عمل متاثر ہوا ہے۔

ماہرین کے نزدیک سب سے بڑا چیلنج آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کے محفوظ اور مستحکم نظام کی بحالی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق تنازع کے دوران اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جو عالمی تجارت پر مرتب ہونے والے گہرے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ صورتحال کی مکمل بحالی میں ہفتوں یا مہینوں کا وقت لگ سکتا ہے، جس کا انحصار بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور خطے میں پائیدار امن پر ہے۔ عراق جیسے ممالک نے بھی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں کمی کے باعث پیداوار میں کٹوتی کی ہے، جس سے سپلائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

ماہرین معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود خلیجی ممالک سے توانائی کی سپلائی پر رسک پریمیم برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث قیمتیں تنازع سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں بلند رہیں گی۔ اگرچہ قلیل مدتی بنیادوں پر کچھ معطل شدہ سپلائی دوبارہ مارکیٹ میں آ سکتی ہے، تاہم مکمل بحالی کا دارومدار جنگ بندی کے استحکام اور وسیع تر سیاسی معاہدوں پر منحصر ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 ہفتے ago