ایران، امریکہ مذاکرات کا مقصد جنگ کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے: حماس

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ ان بات چیت کا حتمی مقصد جنگ کا مکمل اور جامع خاتمہ ہونا چاہیے۔ حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی ان امن کوششوں کی کامیابی کی منتظر ہے اور اسے امید ہے کہ یہ سفارتی اقدامات خطے میں مثبت نتائج مرتب کریں گے۔

حماس کا مزید کہنا ہے کہ سفارتی عمل سے عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور استحکام کو فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران سے مذاکرات سے قبل اسلام آباد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی میزبانی بھی کی ہے۔

دوسری جانب انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بھی پاکستان میں ایران اور امریکا کے مابین جاری مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ انڈونیشی وزارت خارجہ کے مطابق ایسے پیش رفت سے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اور بات چیت ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔

انڈونیشیا نے ان مذاکرات کو تنازعات کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے، خودمختاری کا احترام کرنے اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

لاہور ہائی کورٹ: 22 سال بعد ضبط شدہ سونا اور ڈالر واپس کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے بائیس برس قبل کسٹمز حکام کی جانب سے ضبط کی گئی…

10 منٹس ago

اسلام آباد مذاکرات پر بھارتی میڈیا کی غلط بیانی کا پردہ فاش

اسلام آباد میں جاری امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کے دوران بھارتی میڈیا کے…

15 منٹس ago

فرانس: والد نے 9 سالہ بچے کو دو سال تک وین میں قید رکھا، بازیاب کرا لیا گیا

فرانس کے مشرقی علاقے میں حکام نے ایک نو سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا…

1 گھنٹہ ago

چین اور شمالی کوریا کا باہمی تعاون اور رابطے بڑھانے پر اتفاق

چین اور شمالی کوریا نے عالمی اور علاقائی سطح پر درپیش غیر یقینی صورتحال کے…

1 گھنٹہ ago

ایمان فاطمہ کا رجب بٹ پر بیٹے کی وائرل ویڈیو ڈرامائی انداز میں بنانے کا الزام

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک نئی تنازع کی زد میں آ گئے ہیں۔ یہ تنازع…

1 گھنٹہ ago

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات، ایران سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان…

2 گھنٹے ago